پاکستان

امریکا مخالف ریلی پر سندھ پولیس کو غیر ملکی آقاوں نے تشدد کو حکم دیا، ذرائع

شیعیت نیوز: دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیاں جلسہ وجلوس ریاستی تشدد کا نشانہ بنے ہوں ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں ،لیکن سندھ پولیس نے گذشتہ روز پاکستان کی حمایت اور امریکاکی مخالفت میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر بدترین تشدد کرکے ایسی ایک مثال قائم کردی ہے۔

سوا ل یہ ہے کہ پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں اُٹھائے جوانوں اور علمائے کرام کا جرم کیا تھا ؟ جبکہ ریلی ابھی ریڈ زون میں بھی نہیں پہنچی تھی کہ نمائش چورنگی پر ایس ایس پی ایسٹ عرفان بلوچ نے ریلی کے شرکاء پر تشدد کا حکم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق ا ے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے غیر ملکی آقاوں کے حکم پر امریکا مخالف ریلی پر تشدد کا حکم دیا ۔

واضح رہے کہ یہ ریلی امریکا کے خونخوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف نکالی گئی تھی، اور پاکستان کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی پر تشددخو د پاکستان کے خلاف سازش ہے،اگر اسکی فوری تحقیق نہیں کی گئیں تو حقائق سامنے نا آسکیں گے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت سندھ اور مقتدر ادارے مشاق مہر کی اس سازش کے خلاف تحقیقات کریں اور اسکے پس پردہ کرداروں کو سامنے لے کرآئیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button