لبنان

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر لبنانی فوج کا شدید حملہ

لبنان کی فوج اور استقامتی تحریک نے شام اور لبنان کی سرحد کے قریب راس بعلبک میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے شدید حملہ کیا ہے۔
العالم نے خبردی ہے کہ اس حملے میں وادی مرطبیا میں داعش کے دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں ان گاڑیوں میں دہشت گرد سوار تھے جبکہ بھاری مقدارمیں ہتھیار وگولہ بارورد بھی ان گاڑیوں میں لدے ہوئے تھے۔
دوسری جانب لبنانی فوج نے عرسال کی پہاڑیوں پر بھی حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
عرسال کی پہاڑیوں کا کچھ حصہ دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔
عرسال کی پہاڑیوں اور شام میں مغربی القلمون کی بلندیوں کو آزاد کرانے کی کارروائی جن پر دہشت گردوں کا پچھلے تین برس سے قبضہ ہے گذشتہ اکیس جولائی کو شروع ہوئی۔
لبنانی فوج اور استقامتی تحریک کے جوانوں نے سرانجام جبہہ النصرہ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button