لبنان

حزب اللہ اور لبنانی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر حزب اللہ کے سربراہ کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین جابری انصاری اور سید حسن نصراللہ نےلبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کرکے سیاسی مسائل اور خطے کی تازہ ترین ص

حزب اللہ اور لبنانی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر حزب اللہ کے سربراہ کو مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین جابری انصاری اور سید حسن نصراللہ نے منگل کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کرکے سیاسی مسائل اور خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص لبنان اور شام کے حوالے سے گفتگو کی.

حسین جابری انصاری نے اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ اور لبنانی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر حزب اللہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، لبنان اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پائیدار امن کے قیام کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس ملاقات میں سید حسن نصر اللہ نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور لبنانی حکومت، عوام اور فوج کے درمیان تعاون پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب لبنانی فوج اور حزب اللہ مل کر ملک کے مشرقی علاقوں میں دہشت گرد عناصر بالخصوص داعش اور النصرہ فرنٹ کے خلاف کامیاب آپریشن کر رہی ہیں.

ورتحال بالخصوص لبنان اور شام کے حوالے سے گفتگو کی.

متعلقہ مضامین

Back to top button