ہمیں امداد نہیں دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف چاہئے، آرمی چیف
شیعیت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعہ کے روز امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں امداد نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا اعتراف چاہیے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان سے زیادہ کوئی ملک دلچسپی نہیں رکھتا،پاکستان نے ہر رنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاہے، مالی مدد اور معاونت سے زیادہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیاجائے،انہوں نے کہاکہ پاکستان نےخطےکےامن کےلیےسب سےبڑھ کرکرداراداکیاہے ،دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کوتسلیم کیاجائے ،ملاقات میں دفاعی امور افغانستان میں قیام امن اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے پاکستان نے ا مریکہ کے ساتھ ملکر علاقائی استحکام کےلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان دہائیوں سے علاقائی سلامتی کےلئے کوشش کررہا ہے ۔








