لبنان

حزب اللہ فیصلہ کن کردار کی مالک ہے محمد رعد

بیروت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لبنانی پارلمینٹ کے رکن اور حزب اللہ کے حامی پارلیمانی گروپ کے سربراہ محمد رعد نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی امریکی اور صیہونی سازش ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سازشی منصوبے کو تحریک مزاحمت کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا سامنا کرنا پڑا اور اس پر عملدرآمد کا راستہ لبنان کے دیہات میں روک دیا گیا۔محمد رعد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکن بڑی طاقتیں اور دنیا کے بعض دیگر ممالک صیہونی حکومت کی حمایت کررہے تھے لیکن اس کے باوجود تینتیس روزہ جنگ میں ثابت ہوگیا کہ صیہونی دشمن اسی وقت شیر ہوتا جب اس کے مقابلے میں مزاحمت کرنے والا کوئی نہ ہو۔قابل ذکر ہے کہ لبنان کے خلاف سن دوہزار چھے کی تینتیس روزہ اور حماس کے خلاف سن دوہزار چودہ کی پچاس روزہ جنگ میں اسرائیل کو زبردست ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button