پاکستان

جشن آزادی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نمائش چورنگی پر تقریب

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر نمائش چورنگی پر مرکزی کیمپ پر کیک کاٹا گیا اور شاندار آتش بازی بھی کی گئی،مزار قائد پر علمائے کرام بشمول علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور جعفری، مولانا اظہر نقوی، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا صادق جعفری، مولانا احسان دانش، و دیگر جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے علی حسین نقوی، ناصر حسینی اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی سمیت مبشر حسن اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی،اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی ترویج کرنی ہوگی اور اس پاکستان کی داغ بیل ڈالنی ہوگی جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ہمیں چاہیئے کہ جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور حکمران دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کے آغاز کا اعلان کریں،وطن عزیز کے استحکام کیلئے اتحاد امت انتہائی ضروری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button