پاکستان

کالعدم تحریک طالبان اورجے یواے نے دہشت گردی کیلئے لاہورنواحی علاقوں کو فوکس کرلیا،ذرائع

شیعیت نیوز: قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان اورجے یواے نے دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے لاہور اوراس کے نواحی علاقوں کو فوکس کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ 21جولائی کو فیروز پور روڈ پرہونے والی دہشتگردی کے دوران مرنے والے خودکش بمبار کا ساتھی ابھی تک مفرور ہے اورافغانستان سے مزید دہشت گرد لاہور میں آنے کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مراسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پرزور دیاگیا ہے کہ دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کے تدارک کیلئے فوری طورپر ہرسطح پرسخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button