پاکستان

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی لہر،کوئی دہشتگرد گرفتار نہ ہوسکا

شیعیت نیوز: کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر میں ملوث کوئی دہشت گرد گرفتار نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز رمضان المبارک کے آخر میں ہوا تھا جب چار پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا،اسکے بعد کورنگی میں دہشت گردوں کی جانب سے تین پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا جبکہ جمعہ کو عزیز آباد میں ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیاگیا۔
پولیس اہلکاروں کے قتل کے تمام مقدمات سی ٹی ڈی میں درج کئے جا رہے ہیں تاہم ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر میں ملوث اب تک کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں کیا جا سکا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے ان اہلکاروں کے قتل میں ٹی ٹی پی،انصار الشریعہ اور لشکر جھنگوی کا نام لیا جا رہا ہے تاہم سی ٹی ڈی نے اب کوئی ان واقعات میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button