دنیا

داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کسنجر نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑہتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنےکے لئے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔

کسنجر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ایک مقالہ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے تحفظ فراہم کرنا چاہیے کیونکہ داعش کا وجود خطے میں ایران کے بڑہتے ہوئے اثّر و رسوخ کو روکنے کے لئے اہم ہے۔

اس نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں نے داعش سے جن علاقوں کو آزاد کیا ہے ان پر وہ اسرائیل کے خلاف ایک اسلامی حکومت قائم کریں گے جبکہ داعش کے اقدامات سے اسرائيل کو بڑی حد تک تحفظ فراہم ہوا ہے اور داعش کے اقدامات اسرائیل کے حق میں ہیں۔

کسنجر نے کہا کہ ایران کی شیعہ حکومت اور سنی حکومتیں ملکر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ داعش کا وجود اسرائیل کے تحفظ کے لئے بہت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button