مشرق وسطی

شامی عوام کے معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں، شامی وزیردفاع

شام کے وزیردفاع العماد فہد جاسم الفرج نے یوم مسلح افواج کے موقع پر ایک تقریب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا شام کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی کا بحال ہونا، دہشت گرد گروہوں کا شیرازہ بکھر جانا اور جنگ کے میدان کا کنٹرول شامی افواج کے ہاتھ میں آجانا دہشت گردوں کی شکست کی اہم ترین نشانی ہے – شامی وزیردفاع نے اپنے اتحادیوں کی حمایت سے شامی افواج کی کامیابیوں منجملہ حلب کی آزادی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ بیشتر علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں اور شام کے محدود علاقوں میں جو دہشت گرد باقی رہ گئے ہیں وہ شامی افواج کے محاصرے میں ہیں – ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اپنے وطن اور سرزمین کے چپے چپے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے پرعزم ہیں اور وہ ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی پوری طرح دفاع کررہی ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button