پاکستان

سیاسی رسہ کشی کی بناء پر ملیر کا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ملیر میں گزشتہ چند سالوں سے جاری تعمیراتی کاموں نے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے، سست روی سے جاری کاموں کے نتیجے میں لوگوں کا کاروبار بھی تباہ ہوچکا ہے اور سڑکوں کی غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے آئے دن حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رسہ کشی کی بناء پر ملیر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے، کھوکھراپار،جناح اسکوائر، شیش محل، محبت نگر، ملیر سٹی، غوثیہ مارکیٹ، کالا بورڈ سمیت دیگر علاقے گندگی اور غلاظت کا ڈھیڑ بن چکے ہے، عوامی منتخب نمائندوں سے رابطوں کے باوجود تاحال کوئی نتیجہ حا صل نہیں ہوسکا، چیئرمین، ایم این اے، ایم پی اے عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آتے، لوگ گندگی اور غلاظت سے تنگ آکر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

علامہ ناظر عباس کا کہنا تھا کہ یہ سب صوبائی حکومت، عوامی نمائندوں اور میئر کراچی کی بے حسی کا نتیجہ ہے، کالا بورڈ چورنگی کی چورنگی گندے پانی کا تالاب بن چکی ہے جس کی سبب وبائی امراض پھیل رہے ہیں، بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، گٹر کا گندا پانی صاف پانی کی لائنوں میں شامل ہوکر گھروں میں سپلائی ہورہا ہے، جو بیماریوں کی سب سے اہم وجہ ہے، ہم وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملیر کے ان مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا تو شیعہ علماء کونسل پاکستان کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر مین نیشنل ہائی وے پر احتجاج اور علامتی دھرنا دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button