شہید حسن ترابی کی برسی کا اجتماع ۲۹ جولائی کو منعقد ہوگا
شیعیت نیوز: مرد مجاہد عالم دین شہیدعلامہ حسن ترابی کی برسی کا اجتماع 29 جولائی بروز ہفتہ برٹیوروڈ سولجر بازار کراچی میں منعقد کیا جائیگا ۔
شیعیت نیوز کے مطابق شہید کی برسی کی مناسبت سے خانودہ شہداٗ کی جانب سے احیاء شہداء کانفرنس کا انعقاد 29 جولائی بروز ہفتہ رات ۸ بجے کیا جائیگا جس میں شیعہ و سنی سمیت مختلف اکابرین شرکت کریں گے۔
خانوادہ شہید کے مطابق کانفر نس شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب بھی شرکت کرینگے،جبکہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی صاحب، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی و دیگر شیعہ علمائے کرام و رہنماء بھی شرکت کرینگے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو صاحب، متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکرٹری جنرل علامہ امین انصاری و دیگر اہلسنت علمائے کرام و رہنماء بھی کانفرنس میں شرکت و خطاب کرینگے۔
شہید علامہ حسن ترابی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ یہ کانفرنس ان شاء اللہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے عظیم الشان اجتماع اور ہماری کوششوں کا آغاز ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ شہید کے حوالے سے شہید علامہ حسن ترابی فاؤنڈیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے، جو اتحاد بین المسلمین اور احیائے شہداء و فکر شہداء کے حوالے سے کام کریگی