ایران

ایران، امریکہ کو مناسب جواب دیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی یعنی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کل رات مشہد مقدس میں امریکی ایوان نمائیندگان کی جانب سے ایران مخالف بل پر کہا کہ ایران، امریکی اقدامات کا بھرپور اور مناسب جواب دے گا ۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے بل سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی اس قسم کے اقدامات عجلت میں غیر منطقی طور پر انجام دیتے ہیں ۔

علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی بل در اصل پروپیگینڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی ۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس کے حوالے سے ایران کے دشمنوں کی غلط ذہنی سوچ در اصل علاقے میں ایران کو ملنے والی کامیابیاں ہیں۔

اس سے قبل علی لاریجانی نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے لبنانی رکن پارلیمنٹ محمد رعد کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف نئی پابندیوں کے بل جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اگر غور کیا جائے تو واضح اور شفاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی دشمنی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دہشت گردوں کے قبضے سے لبنان کے عرسال خطے کی آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں بہت ہی قابل قدر اور آج علاقے میں لبنان کی حزب اللہ تحریک کی پوزیشن بہت ہی واضح ہے۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف امریکی کانگریس کے گزشتہ روز کی نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button