سعودی عرب
سعودی عرب کے شہزادے نے ابو ظہبی کے ولیعہد کو شیطان صفت قراردیدیا
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ;سعودی عرب کے شہزادے عبدالعزیز بن فہد بن عبدالعزیز نے ابو ظہبی کے ولیعہد کودشنام اورشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ولیعہد شیطان صفت ہیں سعودی شہزادے نے ابوظہبی کے ولیعہد کی تصویر کو سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کی تصویر کے ساتھ چسپاں کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ابو ظہبی کے ولیعہد اپنی منحوس تصویر کو سعودی عرب کے باشاہ کی تصویر کے ساتھ چسپاں کرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ سلمان عبدالعزیز الفیصلی کا بیٹا ہے جبکہ تیری شکل سیاہ اور شیطان جیسی ہے تو دین کا خائن ہے اورتجھے جہنم میں ڈالا جائے گا تو پست اور ذلیل انسان ہے۔