سعودی عرب

شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر سعودی سکیورٹی فورسزکے حملے میں متعدد افراد زخمی اور گرفتار

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر سعودی سکیورٹی فورسز نے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے میں متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے توپخانہ کے ذریعہ العوامیہ پر گولے داغے ہیں العوامیہ کو سعودی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ دو ماہ سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک اور سنگين جرائم میں اضافہ ہوگيا ہے جبکہ عالمی برادری سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ چندروز قبل سعودی عرب کی ایک نمائشی عدالت نے 29 افراد کو جن میں زیادہ تر تعداد شیعہ مسلمانوں کی ہے سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی بنا پر موت کی سزا سنائی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button