لبنان

حزب اللہ اور شامی فوج نے لبنانی سرحد کے قریب نیا آپریشن شروع کر دیا

شیعیت نیوز: مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور شامی فوج نے جمعے کے روز لبنانی سرحد کے قریب ایک نیا عسکری آپریشن شروع کر دیا۔ صدر بشارالاسد کی حامی ان فورسز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن النصرہ فرنٹ کے خلاف جرود ارسل کے علاقے میں کیا جا رہا ہے، ایک شامی فوجی کمانڈر  نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ عسکریت پسند اس پہاڑی علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اس آپریشن کے ذریعے انہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔ لبنان کی سرحد کے قریب یہ شامی علاقہ شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کی بھی آماجگاہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button