سعودی عرب

سعودی عرب میں نئے سیکورٹی ادارے کے قیام کا حکم

سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق نیا سیکورٹی ادارہ سعودی شاہ کی براہ راست نگرانی میں کام کر ے گا۔
سعودی عرب کے سی آئی ڈی چیف کو نئے سیکورٹی ادارے کا اضافی چارج سوپنا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق اسپیشل سیکورٹی فورس، ایئرپورٹ سیکورٹی کے محکمے، نیشنل انٹیلی جینس اور انسداد دہشت گردی کے تمام اداروں کو وزارت داخلہ سے الگ کر کے نئے سیکورٹی ادارے میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اس حکم کے تحت سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی گارڈ کے سربراہ حمد الہوہلی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
اکثر مبصرین کا خیال ہے کہ سلمان بن العزیز کے اقدامات کا مقصد اپنے بیٹے محمد بن سلمان کی ولی عہدی کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
سعودی شاہ نے اکیس جون کو اپنے ایک حکم کے ذریعے ملک کے ولی عہد اور وزیر داخلہ محمد بن نائف کو برطرف کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button