سعودی عرب
محمد بن سلمان اپنے چچا کے محل سے غائب
سوشل میڈیا پر وائرل احمد بن عبدالعزیز کے محل کی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے محل میں لگائی گئیں آل سعود حکومت کے بانی اور موجودہ بادشاہ کی تصویریں موجود ہیں لیکن ولی عہد کی تصویر غائب ہے۔
اس مسئلے نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کے درمیان نئے بحث کا آغاز کردیا ہے جس کے بارے میں متعدد سوالات اور شکوک و شبہات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ تصویر احمد بن عبدالعزیز کی جوان شہزادے کی ولی عہدی پر ناراضگی ظاہر کرتی ہے جس سے واضح پتہ چلتا ہے کہ آل سعود کے درمیان اندرونی اختلافات عروج پر ہیں۔
اس تصویر سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ احمد بن عبدالعزیز بن سلمان کے مخالف کیمپ کے حامی ہیں۔