یمن

یمن پر سعودیہ کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد شہید

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی کے تازہ ترین فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 20 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق فضائی کارروائی میں یمن کے جنوب مغربی صوبہ تعز کے ضلع موزع میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب کے مجرمانہ فضائی حملےمیں شہید ہونے والوں میں چاربچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کا کہنا تھا کہ ‘فضائی کارروائی میں بے گھر افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر سخت افسوس اور انتہائی دکھ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو اپنے مجرمانہ حملوں اور بہیمانہ اقدامات کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button