پاکستان

پاک ایران بارڈر کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ، سرحدی معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق

شیعیت نیوز: ـ پاک ایران بارڈر کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس بدھ کے روز تہران میں ہوا،جس میں پاک ایران سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے منصور احمد خان نے کی۔اجلاس میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سےمتعلق بات چیت مثبت رہی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 1960 کےپاک ایران سرحدی معاہدے پر موثر عملدرآمد پر یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر دونوں جانب سے 917 کلومیٹر طویل سرحدی حدود کی خلاف ورزی سے گریز، منشیات ،انسانی اسمگلرز اور دہشتگردوں کیخلاف دو طرفہ تعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد میں آئی جی ایف سی سدرن کمانڈ میجرجنرل سردارطارق و دیگربھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button