پاکستان

کراچی: ملیر میں دیوبندی مسجد کے پیش امام کی 22 سالہ لڑکی سے زیادتی

شیعیت نیوز: کراچی ملیر کے علاقہ میں ایک دیوبندی مسجد کے پیش امام مفتی طارق پر الزام عائد ہوا ہے کہ انہوں نے ایک ۲۲ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے ، لڑکی مسجد کے برابر گھر میں رہتی ہے اور مفتی نے بہانے سے اسے اپنے گھر بلایا کر یہ گھناونا کام انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی نے درخواست دی ہے کہ مفتی صاحب نے اسے اپنے کمرے میں بلا کر بھلانے کی کوشیش کی اور منع کرنے پر زبردستی زیادتی کردی ۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ مفتی طار ق نے کسی کو بتانے کی صورت میں مجھے اور میری فیملی کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

مفتی طارق ملیر کا رہائشی ہے اور اس پر اسی طرح اپنے مدرسہ کی طلبہ کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام بھی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہےجبکہ الفلاح تھانے میں اس کیس کو رجسٹرڈ بھی کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا مفتی طارق کو مسجد کی پیش امامی سے خارج کردیا گیا تھا جب چند ماہ قبل انکا مدرسہ کےلڑکوں کے ساتھ زیادتی کا کیس سامنے آیا تھا۔اس کیس پر دیوبندی مدارس کے مرکزی پلٹ فارم وفاق المدارس نے بھی اپنے طور پر اس تحقیقات کیں تھیں اور مفتی طارق کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے پیش امام کے عہد ے اور مسجد کے تمام انتظامات سے فارغکردیا گیا تھا۔

c676c316-12b2-4b4c-9670-0a33b3592991.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button