پاکستان

نگر حلقہ 4 ضمنی الیکشن: ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کی جانب سے مشترکہ الیکشن مہم جاری

شیعیت نیوز: گلگت میں حلقہ نگر ۴ کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں عروج پرہیں ، مد مقابل جماعتیں بھرپور سیاسی کمنپن چلانے میں مصروف ہیں وہیں پر حلقہ میں ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ اسلامی تحریک کے امیدوار محمد باقر حیدر کے بھی بھرپور الیکشن مہم چلارہے ہیں، اس حوالے سے مثبت پہلو یہ ہے کہ حلقہ نگر ۴ میں اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیوایم مل کر مشترکہ سیاسی مہم چلارہے ہیں۔

گلگت نگر حلقہ 4 کی الیکشن مہم کے حوالے سے پھکر میں منعقدہ عوامی اجتماع سے مخلتف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا اور اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار محمد باقر حیدر کو 9 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب کروانے پر زور دیا اس موقع پر اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی سمیت پاکستان مسلم لیگ ن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی و صوبائی قائدین موجود تھے اس اجتماع میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button