سعودی عرب

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ القطیف میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ القطیف کے علاقے المسورہ میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ القطیف کے المسورہ محلہ میں فوج کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سعودی فوجی کا نام عادل فالح العتیبی بتایا جاتا ہے۔

المسورہ العوامیہ میں واقع ہے جو شہید شیخ نمر باقر النمرکا علاقہ ہے۔ شیخ نمر باقر النمر کو آل سعود کی حکومت نے جنوری 2016 میں ملک کے خلاف اقدام کرنے کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت پھانسی دے کر شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button