لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشتگرد جیل سے کیسے بھاگے، حقائق سامنے آگئے

05 جولائی, 2017 00:00

شیعیت نیوزـ: سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ پر انتظامیہ کی کہانی جھوٹی نکلی۔ سینٹرل جیل کے ایک اہلکار نے واقعہ کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ نہ قیدیوں نے سلاخیں کاٹیں نہ دیواریں پھلانگیں۔ سینٹرل جیل کے ایک اہلکار نے واقعہ کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ قیدی سینٹرل جیل کے گیٹ سے پہلے بنائے گئے ماڑی کے واحد خارجی راستے سے باآسانی بغیر کسی رکاوٹ کے فرار ہوئے۔ انتظامیہ نے سلاخیں خود کاٹیں تاکہ مجرمانہ اقدام کو فرار کا رنگ دیا جاسکے۔ خطرناک دہشت گردوں کے فرار کے بعد جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر جہاں سوال اٹھ رہے ہیں، وہیں سندھ حکومت بھی جیل انتظامیہ کا موقف ماننے کو تیار نہیں۔ سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی، اس حوالے سے اب تک کوئی خاص نام بھی سامنے نہیں آسکا ہے۔

 

6:50 صبح جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔