سعودی عرب

سعودی عرب: العموایہ میں شیعہ آبادی کے خلاف سعودی فوجیوں کی فائرنگ

سعودی فوجیوں نے منگل کی صبح فوجی گاڑیوں کے ساتھ العوامیہ پر دھاوا بول دیا اور اس علاقے کے شہریوں پر اندھادھند فائرنگ کی۔البتہ ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔سعودی عرب کے ممتاز مجاہد عالم دین شہید آیت اللہ باقر النمر کا آبائی وطن المسورہ قصبہ، ان علاقوں میں شامل ہے کہ جہاں آل سعود کے مظالم کے خلاف شیعہ مسلمانوں کی جدوجہد جاری ہے اور مشرقی سعودی عرب کا یہ علاقہ، مجاہد عوام کی جدوجہد کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب کا علاقہ، دو ہزار گیارہ سے آل سعود حکومت کی ناانصافیوں اور مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا میدان بنا ہو ا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button