پاکستان

پاراچنار دھرنا آرمی چیف سے مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: پاراچنار میں جمعہ کے روز ہونے والے بم دھماکے کے شروع ہونےوالا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دھرن گذشتہ ہفتہ سے جاری تھا جس میں مظاہرین نے آرمی چیف سے مذاکرت کرنے سمیت ایف سی کے کرنل عمر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دھرنا مظاہریں کے اب تک کے منظور کئے گئے مطالبات مندرجہ ذیل ہیں۔

1-پارہ چنار کوسیف سیٹی پرجیکٹ دیں گئے
2- افغان بارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے دو مرحلوں میں بارڑ لگائی جائے گئی ۔
3-متاثرین زخمیوں کےلئے 20 لاکھ اور شہدا فیملیز کے ایک فرد کے لئے نوکری اور معاوضہ
4-کرنل عمر کو فارغ کردیا گیا جس کی جگہ کرنل راشد کو لگا دیا گیا جبکہ ایف سی کو ہٹانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھی ملک بھر میں سانحہ پاراچنار کے حوالے سے منعقد ہونے واحتجاجات اور دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button