پاکستان

پاکستان دشمن یہ جان لیں کہ ہم اس ملک کی خون کے آخری قطرہ تک حفاطت کریں گے، آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہر اس طاقت کو ختم کرنا چاہتا ہے جو امریکہ، اسرائیل اور آل سعود مخالف ہے، لیکن ہم استعمار دشمنی کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کی عوام کو اس لئے ٹارگٹ کیا جاتا ہے، کیونکہ یہی وہ غیور قوم ہے جو حقیقی محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اہل تشیع کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، حکمران اُس عظیم قوم کیساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں، جس نے پاکستان بنانے میں اولین کردار ادا کیا تھا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان سے سب سے زیادہ محبت کرنیوالے شیعان حیدر کرار ہی ہیں، ملت تشیع اور پاکستان کے دشمن یہ جان لیں کہ ہم اس ملک کی خون کے آخری قطرہ تک حفاطت کریں گے۔

مرکزی صدر سرفراز نقوی نے پاراچنار میں شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بہاولپور کا دورہ تو کیا، لیکن پارا چنار کا نہیں، وزیراعظم کا پارہ چنار کے عوام کی داد رسی کیلئے نہ آنا یہ واضح کرتا ہے کہ اس ملک کی کوئی خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی داخلہ پالیسی، پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی استعماری طاقتوں کے ہاتھ میں ہے۔ سرفراز نقوی نے کہا ہم ہر اس سوچ کی مخالفت کرتے رہیں گے، جو پاکستان مخالف ہوگی اور ہم علامہ اقبال و قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، کیونکہ آج کا پاکستان حکمرانوں کی نااہلی کے باعث استعماری طاقتوں کی خواہش کے مطابق چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button