پاکستان

اسلام آباد: پاراچنار میں ظلم بربریت پر دل خون کے آنسو روتا ہے، رحمان ملک کی دھرنے میں شرکت

شیعیت نیوز: سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد پریس کلب میں پاراچنار کے دھرنے میں شرکت۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاراچنار کے لوگوں کیساتھ غم کے اس گھڑی میں اظہار افسوس کرنے آیا ہو  ،اراچنار کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے کہا  کہ پاراچنار میں ظلم  بربریت پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔  آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کیطرف سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔  

رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاراچنار کے عوام کو تحفظ فراہم کرے، پاراچنار کے عوام کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔ ملک میں دھشت گردی کیخلاف اتحاد کی ضرورت ہے، دشمن تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ 

وزیراعظم پاراچنار جا کر شہداء کے خاندانوں کے سر پر ہاتھ رکھیں،  حکومت پاراچنار کے شہداء کے ورثاء  کیلئے امداد کا اعلان کرے۔ 

 

پیپلز پارٹی پاراچنار کے عوام کیساتھ ہے۔ بحثیت چیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ دھماکے کی تفصیلات طلب کر لی۔ جب تک اپ لوگ ادھر بیٹھے ہیں میرے مہمان ہیں، کھانا میرے گھر سے اَئے گا۔  آتا رہونگا ہمیشہ آپکے ساتھ کھڑا رہونگا۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button