مشرق وسطی

شام میں امریکہ اور عرب ملکوں کی مداخلت غلط ہے،سابق قطری وزیر اعظم

قطر کے سابق وزیر اعظم و وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی جانب سے بعض گروہوں کی حمایت، بہت بڑی غلطی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک، اردن اور ترکی میں قائم دو کمان سینٹروں کے ذریعے شام میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ان گروہوں کی حمایت کر رہے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان گروہوں کا منصوبہ کچھ اور ہے لہذا ہم نے ان کی حمایت کرنا چھوڑ دی۔

قطر کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے بھی شام میں ان گروہوں کی حمایت کر کے غلطی کی ہے اور اسے اب یہ سلسلہ روک دینا چاہیے۔
حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ جب شام میں ان گروہوں کا کام ختم ہو جائے گا تو وہ ہمارے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button