غیرمنصفانہ فیصلے ملکی اداروں اور عوامی مینڈیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

05 ستمبر, 2025 15:10

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپوزیشن قائدین کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کسی بھی ملک میں عدل و انصاف قائم کرنے اور آئینی و قانونی نظام کو برقرار رکھنے کا بنیادی ادارہ ہے۔ لیکن پاکستان میں موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کی ایک بڑی وجہ انصاف کی فراہمی میں ناکامی اور عدلیہ کے بعض فیصلے ہیں جو آئین و قانون سے انحراف پر مبنی رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کا سیلاب متاثرین کے لیے سیدالمرسلین خیمہ بستی کا قیام

انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزرائے اعظم کو پھانسی دینا، آمروں کو آئین توڑنے کی اجازت دینا اور غیرضروری اختیارات دینا عدلیہ کے انہی کرداروں کی مثالیں ہیں۔

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ جب کوئی جج جان بوجھ کر دباؤ یا ڈکٹیٹڈ فیصلے کرتا ہے، تو وہ عدل کی کرسی پر بیٹھنے کی قانونی و اخلاقی حیثیت کھو دیتا ہے، کیونکہ ایسا عمل انصاف کا قتل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہی لاقانونیت ملکی اداروں کی کمزوری، پارلیمنٹ کی مفلوجیت اور انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی پامالی جیسی سنگین صورتِ حال کو جنم دیتی ہے۔ لہٰذا، موجودہ بحرانوں کا بڑا سبب عدلیہ کے اندر موجود مسائل اور اس کے غیرمنصفانہ فیصلے ہیں۔

2:07 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔