پاکستان

سندھ حکومت کی ناک کے نیچے کالعدم جماعت نام بدل کر متحرک، نیکٹا نے آگاہ کردیا

رپورٹ : ضیاء الرحمن (دی نیوز)
شیعیت نیوز:  سندھ میں پیپلز پارٹی کی ناک کے نیچے کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پرنیکٹا نے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔

سند ھ میں کالعدم سپاہ صحابہ کی بڑھتی ہوئی حرکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کے ادارے نیکٹا نے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہےکہ فرقہ پرست گروہ کالعدم اہلسنت و الجماعت (سپاہ صحابہ ) صوبہ میں نام بدل کر کام کررہی ہے۔

نیکٹا کی جانب سے حکومت سندھ کی وزارت داخلہ کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ کالعدم اہلسنت و الجماعت سابقہ سپاہ صحابہ ایک نئے نام، نئے ایجنڈے او ر نئے جھڈے تلے سنی رابطہ کمیٹی کے نام سے اندرون سندھ میں سرگرم ہے۔

نیکٹا نے کالعدم فرقہ ورانہ جماعت کی سنی رابطہ کمیٹی کے نام سے قمبر کوٹ اور سجاول ڈسٹرک میں نئی سرگرمیوںپر تحفظا ت کا اظہار کیا ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والےمراسلے کے مطابق کالعد م اہلسنت و الجماعت صوبہ سندھ کا سرغنہ مولانا منظور احمد سولنگی سنی رابط کمیٹی قمبرشہداد کوٹ کی سربراہی کررہا ہے، جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد حافظ ریاض میمن، اشرف میمن اور الیاس فاروقی سجاول ڈسٹرک کے آرگنائزر ہیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2002 میں سپاہ صحابہ کو دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دیا تھا، بعداز کالعدم سپاہ صحابہ نے ملت اسلامیہ کے پلٹ فورم سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جیسے 2007 میں دوبار ہ کالعدم قرار دیا گیا،تاہم پھر اہل سنت و الجماعت کے نام سے اس دہشتگرد جماعت نے سر اُٹھایا جو 2012 میں ایک بار پھر کالعد م قرار دیدی گئی ہے، اب یہ تنظیم ایک بار پھر ملک بھر میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم اہلسنت والجماعت نے سیاست میں راہ حق پارٹی کا لیبل استعمال کیا تھا جو الیکشن کمیشن سے رجسٹر ڈ بھی ہے،جبکہ اسی کالعدم جماعت کا سرغنہ وفاقی و صوبائی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقا تیں کرتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کے سربراہ نے نیکٹا کے مراسلہ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کرے، قانونی طور پر اہلسنت و الجماعت ایک کالعدم جماعت ہے لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ کالعدم جماعت ہونے کے باوجود یہ اعلانیہ جلسہ جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

 Read Here>>> https://www.thenews.com.pk/print/210410-Proscribed-ASWJ-operating-in-rural-Sindh-with-a-new-alias

متعلقہ مضامین

Back to top button