یمن

سعودی محاصرے کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہریوں کی اموات

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان عبدالحکیم الکحلانی نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہر سال یمن کے پچہتّر ہزار بیمار شہری، علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک جاتے رہے ہیں مگر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے جاری محاصرے کی بنا پر ان بیماروں کو بیرون ملک علاج کے لئے جانے کا موقع میسر نہیں ہو سکا اور ملک میں دواؤں کی قلّت کی بنا پر ہزاروں بیمار یمنی شہریوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔ صنعا کے انقلاب اسپتال کے ہارٹ شعبے کے انچارج ابو زید الکندی کا کہنا ہے کہ یمن کے جاری محاصرے اور علاج کے لئے بیرون ملک نہ جا پانے کی بنا پر ہارٹ کے امراض میں مبتلا یمن کے بچوں کی بھی اموات واقع ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اس ملک کا مکمل محاصر کر رکھا ہ

متعلقہ مضامین

Back to top button