پاکستان

مستونگ: داعش نے دو چینی شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز: گذشتہ ماہ بلوچستا ن سے اغوا ہونے والے چائینز جوڑ کے قتل کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

داعش کے اطلاعاتی ذرائع عماق کے مطابق چائنہ سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کو انکی جماعت نے قتل کردیا ہے۔

b9b2bd60-1ee8-4b71-ad6a-b4ec85d80f9a.jpg

یاد رہےکہ گذشتہ ماہ بلوچستان کے صوبائی مرکز کوئٹہ سے دو چائنہ کے شہری جوڑے کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، یہ چائینز جوڑا کوئٹہ میں اردو زبان کی تعلیم لے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کو خدشہ تھا کہ مغونی چائینز جوڑے کو دہشتگردوںنے مستونگ میں رکھا ہوا ہےجہاں آپریشن بھی کیا گیا لیکن چائینز جوڑا بازیاب نہیں ہوسکا تاہم جس گاڑ ی میں انہیں اغوا کیا گیا تھا وہ ملی سیکورٹی اداروں نے اپنے قبضہ میں لے لی تھی۔

دھیاں رہے کہ داعش نے چائینز جوڑے کی ہلاکت کی خبر سیکورٹی اداروں کی جانب سے مستونگ میں کامیاب آپریشن کے ایک روز بعد کیا ہے ، اس آپریشن میں پاک فوج نے داعش کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

پاکستان کا صوبہ بلوچستان جو پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کا مرکزی علاقہ ہے وہاں داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کی بڑھتی ہوئی حرکات و سکنات تشویش کا باعث ہیں۔

داعش امریکا، آل سعود اور خلیجی ممالک کے مشترکہ سرمائے سے مشرق وسطی میں وجود میں آنے والی جماعت ہے جو استکباری ایجنڈے کو مکمل کررہی ہے، داعش کی مذہبی آئیڈیا لوجی وہابیت اور تکفیری دیوبندیت ہے جسکا مرکز سعودی عرب ہے۔

سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے لیکن خلیجی ممالک کے لئے خطرہ بھی سمجھاجارہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اگر گوادر کی بندرگاہ اپنا کام کرنا شروع کردے تو ۷۰ فیصد بزنس دبئی اور دیگر خلیجی ممالک سے منتقل ہوکر گوادر آجائے گا، یہی وہ نقطہ ہے جسکی بنیاد پر بلوچستان کو خلیجی و بھارتی ایجنسیوں نے ناامنی کا علاقہ بنانے کے لئے مختلف دہشتگرد گروہوں کو پالا ہوا ہے۔

داعش کی جانب سے چین کے شہریوں کو قتل کرنا سی پیک منصوبہ کو خلیجی و عربی ممالک کی ایما پر ناکام بنانے کی ناکام کوشیش ہے۔

لہذا حکومت پاکستان سے گذارش ہے کہ ابھی بھی وقت ہے اپنی خارجہ پالیسی کو خلیج و سعودی عرب کے اثر سے آزاد کرواکر آزادنہ پالیسی مرتب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔

آخر میں ہم چین کے بے گناہ شہریوں کی المناک موت پر پاکستان میں قائمہ چینی کونسل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان درندہ صفت وہابی دہشتگرد وں کے خلاف فوری آپریشن مزید تیز کرنے کا مطالبہ کرتےہیںتاکہ خطہ میں امن قائم ہوسکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button