مشرق وسطی

قطر اور بعض عرب ممالک کے درمیان بحران کے حل کے لئے عمان کے صلاح و مشورے

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے امیرکویت صباح احمد جابر الصباح سے ملاقات میں کہا ہے کہ قطر اور بعض ممالک کے درمیان اختلافات کا حل صرف گفتگو سے ہی ممکن ہے-

امیر کویت نے اس ملاقات میں علاقائی استحکام اور کشیدگی سے دوری اختیار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-

کویتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امیرکویت، قطر اور بعض عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لئے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں-

سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پیر کو قطر کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے-

ان ملکوں نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کی وجہ، قطرکی جانب سے بقول ان کے دہشت گردی کی حمایت بتایا ہے-

واضح رہے کہ عمان اور کویت نے سعودی عرب کے اقدام کی حمایت نہیں کی ہے اور قطر کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button