داعش دہشت گرد گروہ میں سعودی طلبا کی شمولیت
واشنگٹن میں خلیج فارس کے ایک ریسرج انسٹیٹیوٹ نےاپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ میں موجود سینکڑوں سعودی طلبا نے داعش دہشت گرد گروہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ میں چار سو سعودی اور کچھ کویتی طلبا نے دو ہزار چودہ میں اپنی تعلیم ترک کر کے عراق اور شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔اس تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں داعش دہشت گرد گروہ میں شمولیت اختیار کرنے والے سعودی و کویتی طلبا کی تصاویر کے ساتھ نام بھی درج کئے ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے بعد سعودی عرب کے تقریبا پندرہ ہزار طلبا، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں میں شامل ہوئے ہیں۔اس رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے والے طلبا کا یہ اقدام، واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری خالد عبدالرحمان الدایل اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی نگرانی و مالی تعاون سے عمل میں آیا ہے اور امریکہ کے سیکورٹی حکام نے بھی سعودی ڈالروں کے زیراثر سعودی طلبا کے اس مسئلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔








