مشرق وسطی

بحرینی علماء کی آیت اللہ عیسی قاسم سے ملاقات

بحرینی عالم دین عبداللہ الغریفی، محمد صنقور اور محمد صالح الربیعی نے جمعرات کو الدراز کے علاقے میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔
تیئیس مئی کو ان کے گھر پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں کے حملے کے بعد آیت اللہ عیسی قاسم سے علماء کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
آیت اللہ عیسی قاسم سے ملاقات کرنے والے علماء کا کہنا ہے کہ وہ پوری طرح صحیح و سالم ہیں۔
تیئیس مئی کو آل خلیفہ کے فوجیوں نے بحرین کے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے آیت اللہ عیسی قاسم کے الحیدریہ محلے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت نے آیت اللہ عیسی قاسم کو بے بنیاد الزامات کی بنا پر ایک سال قید اور ان کے اثاثے ضبط کر لینے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب بحرین میں جابر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے الوعد پارٹی کو منحل کئے جانے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کر کے الوعد پارٹی کی تحلیل کی مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کے خلاف کسی بھی طرح کی تنقید کو دبانے کے لئے تشویش ناک کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button