پاکستان

اسلامی تحریک مسلم لیگ نواز کی بی ٹیم بن گئی ہے، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرسلام و دعا دیدار علی پیپلز پارٹی کو مشورے دینے سے قبل اپنی جماعت کی فکر کریں۔ اسلامی تحریک کے اپوزیشن رکن شفیع خان کو مسلم لیگ نون نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا، جس پر اسلامی تحریک کے کسی بھی کارکن نے مذمت تک نہیں کی۔ جی بی اسمبلی میں مجرم وزیراعظم کے حق میں اسلامی تحریک کے ممبران کی قراداد کی حامیت سے ان کی اصیلت عوام کے سامنے آچکی ہے۔ اپنی مراعات اور تنخواہ کے حصول کے لئے اسلامی تحریک کے ممبران نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ موصوف کی سیاست کو اب گلگت کی عوام سمجھ چکی ہے۔ قومیت اور مذہب کا کارڈ استعمال کرکے گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، اب موصوف بلدیہ کی سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں نہیں۔ گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک مسلم لیگ نون کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ دو سال کے عرصے تک زیر زمین رہنے کے بعد ایک دم صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کے خلاف بیانات کا سلسہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

میڈیا سیل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جی بی کی عوام لاشوں کی سیاست کرنے والے افراد کی سیاست کو سمجھ چکے ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کے جانب سے جاری حق ملکیت و حق حاکمیت تحریک کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ مرکزی قیادت نے جی بی کے کارکنوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے نوجوان قیادت امجد حسین ایڈوکیٹ کو صوبائی صدر بنایا جس کے بعد پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر تنقید برداشت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button