حکومت جنر ل راحیل شریف سے لاتعلقی کا اعلان کرے، سینیٹر فرحت اللہ بابر

01 جون, 2017 00:00

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ سعودی ملڑ ی الائنس کا ظاہر واضح ہے کہ یہ الائنس ایران کے خلاف بنایا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ سعودی الائنس دہشتگردی کے خلاف ہے لیکن اب یہ ایران مخالف الائنس بن کر سامنے آیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والے سینٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے توجہ دلوائی کے وزیر اعظم نواز شریف کے بین الاقوامی معمالات کے مشیر نے کہا تھا کہ سعودی سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ الائنس مخصوص دہشتگرد جماعتوں تک محدود نہیں بلکہ ہم ہر اس ملک اور گروہ کے خلاف کاروائی کرسکتے ہیں جو اس الائنس کے ممبر ممالک کے لئے خطرہ ہو۔

فرحت اللہ بابر نے کہاکہ اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، کیا حکومت راحیل شریف کو واپس بلائے گی؟ انہوںنے اس جانب اشارہ کیا راحیل شریف کے بطور چیف سعودی ملٹر ی الائنس تعیناتی کےوقت یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ وہ کسی بھی وقت اس الائنس سے واپس بلائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے سعودی ملٹری الائنس کے خدوخال ظاہر نا ہونے کے باوجود جنرل راحیل کو این او سی جاری کرنے کے معمالے پر بھی تنقید کی۔

انہوںنے مطالبہ کہ حکو مت راحیل سے لاتعلقی کا اعلان کرے کیونکہ اس الائنس کے ایران مخالف ایجنڈا ظاہر ہونے کے بعد پاکستان کے پڑوسی ملک سے تعلقات خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

اجلاس کے دوران سینٹ چیرمین رضا ربانی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے جنرل راحیل شریف کی واپسی کے مطالبہ کو دہراتے ہوئے حکومت سے یہی سوال دہرایا۔

رضا ربانی نے مزید کہاکہ کیا حکومت جنر ل راحیل شریف سے لاتعلقی کا اعلان کرے گی؟ انہوںنےکہا کہ اس الائنس کے شرائط و ضوابط سامنے آنے کے بعد فوری سینٹ میں پیش کیے جائے۔

10:57 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top