پاکستان

بریکنگ نیوز: علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر علامہ عارف واحدی کی علامہ راجہ ناصر سے ملاقات

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر اسلامی تحریک کے جنرل سیکریڑی علامہ عارف واحدی نے مجلس وحدت مسلمیں کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ہے اور ان سے گلگت نگر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملی وحدت کی خاطر اپنا نمائندہ اسلامی تحریک کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی وحدت کی خاطر عملی اقدام اٹھانے کی یقین دھانی کروائی۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس گزشتہ کئی ماہ سے ملی وحدت کے لئے مختلف پلٹ فورم پر انتہائی قدم اٹھانے کی پیش کش کرچکے ھیں ۔ اب دیکھنا یہ ھے کہ مجلس وحدت المسلمین کی قیادت و ذمہ داران شیعہ علماء کونسل کی اس درخواست پہ کیا ردعمل ظاھر کرتے ھیں ۔ آیا انکے وہ ملی وحدت کی خاطر اپنا امیدوار دستبردار کراکے ایک مثبت روایت کی بنیاد ڈالتے ھیں یا سیاسی منافع کی خاطر پیپلزپاڑٹی کہ امیدوار کی حمایت کرتے ھیں جو متواتر مجلس وحدت سے اپنے امیدوار کی حمایت کا مطالبہ کرتی نظر ارھی ھے ۔

قائم ال محمد امام مہدی (عج) کی سعودی و امریکی مخالفت کہ بعد ملت جعفریہ پاکستان کا اتحاد وقت کی بہت اہم ضرورت بن چکا ہے، دشمن اپنے باطل پر متحد ہے لہذا ہماری ملت کو بھی تنظمیوں و غالی و مقصد کی تفریق کا خاتمہ کرتے ھوئے اپنے فروعی اختلافات کو بالاطاق رکھ کر ملی وحدت کے لیے سنجیدگی دیکھانا ھوگی۔
شیعیت نیوز اس ملاقات کو مثبت اور ملی وحدت کی خاطر ہونے والی کوشیشوں کئے لئے بہتریں اقدام سمھجتی ہے اور امید کرتی ھے کہ ایجنسیوں کہ الہ کار جو کہیں بھی ملت کی تقسیم کی سازش کرتے رھے ھیں انکو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button