شمالی و جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

31 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: پاک فوج نےآپریشن رد الفساد کے دوران نے شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرکے کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے گاؤں پونگا کالی ، شمالی وزیرستان ایجنسی کے گاؤں عیدک ، وادی رورنگر، مٹہ (سوات) اور نیہاگ ڈارا کے گاؤں جٹ گرام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایس ایم جیز ، اینٹی ایئر کرافٹ گن، رائفل، پستول ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹر سمیت مختلف کیلیبر کے ہتھیار شامل ہیں

7:11 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top