مشرق وسطی

آیت اللہ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا، بحرینی عوام کے مظاہرے و دھرنے

بحرینی عوام نے اس ملک کے ڈکٹیٹر آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف اور اپنے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں کفن پہن کر مختلف شہروں میں مظاہرے کئے-

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں ایک سال قید اور ایک لاکھ دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے-

بحرین کی کٹھ پتلی حکومت نے ایسی حالت میں یہ سزا سنائی ہے کہ بحرینی عوام، علماء کی اپیل پر آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مختلف مسجدوں میں جمع ہوئے اور ان کی حمایت کا اعلان کیا-

بحرینی عوام گذشتہ چوالیس مہینوں سے زیر محاصرہ اپنے مذہبی پیشوا کی حمایت میں دارالحکومت منامہ کے الدراز علاقے میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں-

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے- بحرینی حکومت آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف سات مئی کو فیصلہ سنانے والی تھی تاہم رائے عامہ کے دباؤ اور علماء کے انتباہ کے باعث اس نے اس فیصلے کو معلق کر دیا تھا-

بحرینی عوام، سنیچر کی رات سے ہی آیت اللہ عیسی قاسم پر مقدمہ چلائے جانے کے خلاف ان کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button