پاکستان

حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ہے، علامہ طالب ہمدانی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر علامہ طالب حسین ہمدانی نے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن پاکستان حکومت نے اپنے مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر پس پشت ڈال دیا ، انہوںنے کہا کہ میں مجلس وحدت کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اپنے منشو ر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس موقف دیا اور عملی حوالے سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے۔

علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی کی انتھک محنتوں سے آزادی کشمیر میں اپنی جد و جہد سے زمینہ ہموار کی، 15فروری کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا دشمن ہماری استقامت سے خوفزدہ ہے ہم نے پھر بھی امن ، اتحاد اور وحدت کا دامن نہیں چھوڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button