پاکستان

تم امام مہدی سے لڑو گے تو ہم امام مہدی کے ہمراہ تمھارا مقابلہ کریں گے۔ علامہ ظہیر الحسن

شیعیت نیوز: کربلا معلی میں حرم امام حسین علیہ سلام کے ذاکر اور  ڈپٹی سیکرٹری اُمور خارجہ  علامہ ظہیر الحسن  نے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ آج امریکی صدر مسلم حکمرانوں کو اسلام کا لیکچر دے رہا ہے، کیا یہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں، علامہ ظہیر الحسن نے کہاکہ آل سعود اعلانیہ امام مہدی علیہ سلام سے جنگ کرنے کی باتیں کررہا ہےتو ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں اگر تم امام مہدی سے جنگ کرو گے تو ہم امام مہدی کے ساتھ مل کر تمھارا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المومنین پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں محبان اہلیبت علیہ سلام کے چاہنے والوں کو جبری گرفتار کیا جارہا ہے کیونکہ وہ حرم بی بی زینب کا دفاع کرنا چاہتے ہیں انہوںنے کہا یہ قبول نہیں کیا جائے گا، لاپتہ شیعہ مومنین کو فوری رہا کیاجائے۔

اس موقع پر ہزاروں شرکاء نے علامہ ظہیر الحسن کی با ت کی تائید کرتے ہوئے کہ لبیک یا مہدی کے پر شگا ف نعرے بلند کیئے ۔

استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس نشتر پارک میں جاری ہے جس میں ہزاروں افراد امام مہدی سے ایفائے عہد کرنےکے لئے موجود ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی سمیت دیگر علماء کرام موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button