پاکستان

امام مہدی عج کے عاشقوں کی طاقت کا مظاہرہ کل نشترپارک میں۳ بجے سہہ پہر ہوگا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی تشہری و رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، جبکہ کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کے اقدامات بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی و دیگر قائدین کانفرنس کی تیاریوں و دیگر حوالوں سے کل 20 مئی بروز ہفتہ شام چار بجے نشترپارک میں اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، جبکہ کانفرنس میں سندھ بھر سے کارکنان اور اہم شخصیات کی شرکت کے حوالے سے بھی انتظامات ترتیب دیئے جا چکے ہیں، کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین سمیت صوبائی و ڈویژنل عہدیداران کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع کے دورہ جات تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button