ایران

ایران: ۱۲ صدارتی الیکشن میں سابق صدر حسن روحانی کو برتری

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوری ایران کی وزارت داخلہ اور مرکزی الیکشن آفس نے کل ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق موجودہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی دوسرے صدارتی امیدواروں سے واضح برتری سے آگے ہیں۔ صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار حسن روحانی 22 ملین 7 لاکھ 96 ہزار 468 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سید ابراہیم رئیسی 15 ملین 4 لاکھ 52 ہزار 194 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سید مصطفٰی میرسلیم نے 4 لاکھ 55 ہزار 211 اور سید مصطفٰی ہاشمی طبا نے 2 لاکھ 10 ہزار 5971 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ایران کے مرکزی الیکشن آفس کے سربراہ علی اصغر احمدی نے اکا کہنا ہے کہ 12ویں صدارتی انتخابات میں 40 ملین سے زائد رائے دہندگان نے حصہ لیا۔ جن میں سے 38 ملین 9 لاکھ 14 ہزار 470 ووٹوں کو درست قرار دیا جا چکا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق 12ویں صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت 72.7 فیصد رہی۔ علی اصغر احمدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آج دوپہر 2 بجے تک 12ویں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حسن روحانی نے 2013ء میں ہونے والے 11ویں صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 629 ووٹ حاصل کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button