بے گنا ہ سزائے موت کے منتظر مجتبیٰ شاہ جرم ثابت نا ہونے پر باعز ت رہا

17 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کالعدم جماعت کے رہنماء کے قتل میں گرفتار سزائے موت کے منتظر مجتبیٰ شاہ کو باعز ت بری کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے چینوٹ سے تعلق رکھنے والے مجتبیٰ شاہ کوجرم ثابت نا ہونے کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ مجتبیٰ شاہ 2014 سے جیل میں ہیں جن پر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم رہنما حافظ ابوبکر کے قتل کا الزام تھا، اور اس جرم میں مبینہ طور پر انسدادِ دہشت گردی عدالت سے سزائے موت سنائی جاچکی تھی،اس فصیلے کے خلاف اہل خانہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، آج اس اپیل پر بحث کی سماعت کے بعد مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے الزامات ثابت نا ہونے پر مجتبیٰ شاہ کو بری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مکتب اہلبیت علیہ سلام سے تعلق رکھنے والوں کا کبھی بھی کسی دہشتگرد ی کے واقعات سے تعلق نہیں رہا، لیکن کچھ طاقتوں نے سعودی ایما ء پر شیعہ کلنگ کے ساتھ ساتھ بے گناہ شیعہ جوانوں کو گرفتار کرکے ان پر گھوسٹ کیسس بناڈالے، تاکہ مکتب اہلیبت (ع) کو کالعدم جماعت کے مقابل لاکھڑا کیا جاسکے

9:32 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔