مشرق وسطی

بحرین میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں احتجاج ، آل خلیفہ کی مذمت

شیعیت نیوز: عصوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں کل رات الدراز علاقے میں آل خلیفہ حکومت کے معاندانہ اقدامات کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی، سعودی اور برطانوی ایجنٹ قراردے دیاہے۔

بحرین کے انقلابی عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بحرین کے نہتے عوام اور علماء کے خلاف بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے معاندانہ اقدامات کی مذمت کی۔

ذرائع کے مطابق بحرینی عوام کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button