مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بیت اللحم میں فلسطینیوں کا اجتماع

شیعت نیوز (یروشلم)بیت اللحم کے علاقے المعصرہ میں یہ اجتماع، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا۔ان فلسطینیوں نے ایسی حالت میں کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بھوک ہڑتال کرنے والے بعض فلسطینی قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں اور پوری فلسطینی قوم سے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔فلسطینی ذرائع کے حوالے سے المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں چار اور فلسطینی قیدی شامل ہو گئے ہیں۔صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے اس غاصب حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button