پاکستان

گستاخ امام مہدی(عج) اعظم طارق قتل کیس میں علامہ سبطین کاظمی14 سال بعد گرفتار

شیعیت نیوز: تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سبطین کاظمی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق سرغنہ اعظم طارق کے قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ سبطین کاظمی کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اس وقت اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، جب وہ برطانیہ جانے کیلئے ائیرپورٹ پر پہنچے تھے۔ ان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں 2003ء میںدہشتگرد اعظم طارق کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم علامہ سبطین کاظمی مقدمے میں اشتہاری اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے اور ان کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق علامہ سبطین کاظمی دوحا کی فلائیٹ سے برطانیہ جانے کی کوشش میں تھے، ضروری کارروائی کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ۲۰۰۳ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ اعظم طارق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جسکا مقدمہ کالعدم جماعت کی ایما پر پولیس نے تحریک جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سمیت دیگر رہنماوں پر درج کردیا تھا، علامہ سبطین کاظمی تحریک جعفریہ پنجاب کے سابق صدر تھے جب ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اعظم طارق کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ تھا ،اس دہشتگرد کے سر پر ہزاروں شیعہ علماء ،ذاکرین، پروفیشنلر اور عزاداروں کے قتل کے مقدمات درج تھے، اس کے علاوہ اعظم طارق مجالس و جلوس پر حملوں کا مرکزی کرداربھی تھا، جبکہ وہ اعلانیہ فرزند رسول (ص) امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی اور شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کیا کرتا تھا

دھیاں رہے کہ کالعدم جماعت کی ایما پر تحریک جعفریہ کے رہنماوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج کئی سالوں بعد علامہ سبطین کاظمی کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن گذشتہ سال ہی خرم زکی شہید کے قتل میں ملوث اورنگزیب فاروقی او ر مولوی عبدالعزیز آزاد کیوں گھوم رہے ہیں ؟ اس سے قبل شہید عسکر ی رضا کے قتل میں بھی اورنگزیب فاروقی نامزد تھا لیکن اسکے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ۔

ملک میں جاری اس یکہ طرفہ کاروائی نے ملت جعفریہ کے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے ، حکمران نواز حکومت  نے سعودی عرب کے کیمپ میں شامل ہوکر پاکستان میں سعودی عرب کے شیعہ نیشن علاقہ قطیف جیسےحالات پاکستانی محب وطن شیعہ مسلمانوں کے لئے پیدا کردیئے ہیں، جو باعث تشویش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button