پاکستان

راحیل شریف نے سعودی ریال و ڈالر کی خاطر ذلت قبول کی، سابق جنرل اسلم بیگ

شییعت نیوز: پاکستانی فوج کے سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے خود ساختہ اتحاد کا سربراہ منتخب کیا جانا، امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور پاکستان کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ابلاغ نیوز کے مطابق جنرل مرزا اسلم بیگ نے ایک نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف نے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور سعودی عرب سے دسیوں لاکھ ڈالر حاصل کرنے کے لئے یہ ذلت برداشت کی ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کی جانب سے اس ذلت آمیز عہدہ قبول کرنے کا مقصد، شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا قرار دیا, جو امریکہ کے حکم سے ممکن ہوا ہے۔ جنرل مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ مسلمان بہت ہوشیار ہیں، وہ ظلم برداشت نہیں کریں گے اور غدار رہنماؤں کی پیروی نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button